---
title: امریکی خانہ جنگی: ریاستہائے متحدہ کی پیدائشی تکالیف
author: Joshua J. Mark
translator: Samuel Inayat
source: https://www.worldhistory.org/trans/ur/1-21889/
format: machine-readable-alternate
license: Creative Commons Attribution-NonCommercial-ShareAlike (https://creativecommons.org/licenses/by-nc-sa/4.0/)
updated: 2026-08-03
---

# امریکی خانہ جنگی: ریاستہائے متحدہ کی پیدائشی تکالیف

تحریر کردہ [Joshua J. Mark](https://www.worldhistory.org/user/JPryst/)_
_کے ذریعہ ترجمہ شدہ [Samuel Inayat](https://www.worldhistory.org/user/samuelinayat)_

امریکی خانہ جنگی (1861-1865) ریاستہائے متحدہ کی تاریخ کا ایک انتہائی اہم واقعہ تھا جو نپولین کی جنگوں (1815) کے خاتمے اور پہلی جنگِ عظیم (1914) کے آغاز کے درمیانی عرصے میں مغربی دنیا کی سب سے بڑی مسلح جنگ تھی۔

جنوبی ریاستوں اور شمالی ریاستوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کا سبب غلامی کا نظام تھا، جنوبی ریاستیں اپنی زرعی معیشت کے لیے غلاموں کی محنت پر بہت زیادہ انحصار کرتی تھیں جبکہ شمالی ریاستیں انتہائی صنعتی تھیں جنہیں غلاموں کی بہت کم ضرورت تھی۔

خانہ جنگی کے بعد کا یہ دعویٰ جو آج بھی دہرایا جاتا ہے کہ یہ تنازعہ ریاستوں کے حقوق کی خاطر تھا؛ اس وقت تک قابلِ قبول نہیں جب تک سوچ میں تبدیلی نہ لائی جائے کہ "خانہ جنگی ریاستوں کے غلامی کے نظام کو برقرار رکھنے کے حق کے لیے لڑی گئی تھی۔

" 1860 اور 1861 میں یونین (ریاستہائے متحدہ یعنی شمالی ریاستیں) سے علیحدگی اختیار کرنے والی غلام رکھنے والی ریاستوں کی دستاویزات میں بار بار غلامی کے نظام کو برقرار رکھنے کی ضرورت کا حوالہ دیا گیا ہے اور اس سے قبل کی دستاویزات اور واقعات بھی اس دعوے کی تائید کرتے ہیں کہ غلامی ہی وہ بنیادی وجہ تھی جس نے انیسویں صدی کے نصفِ اول میں شمال اور جنوب کے درمیان تقسیم پیدا کرنے والے دیگر تمام مسائل کو جنم دیا تھا۔

جنگ 12 اپریل 1861 سے شروع ہوئی، جب کنفیڈریٹ فورسز (Confederate forces) نے فورٹ سمٹر (Fort Sumter یونین کے زیرِ کنٹرول قلعہ) پر فائرنگ کی اور 9 اپریل 1865 تک جاری رہی، جب کنفیڈریٹ جنرل رابرٹ ای لی (Robert E. Lee) نے اپومیٹوکس کورٹ ہاؤس (Appomattox Court House) میں یونین جنرل یولیس ایس گرانٹ (Union general Ulysses S. Grant) کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔ تاہم، اپریل کے بعد بھی مُخالفت جاری رہی۔ جنگ کا آخر کار اختتام اکثر 26 مئی 1865 سمجھا جاتا ہے، جب کنفیڈریٹ لیفٹیننٹ جنرل سائمن بی بکنر Confederate Lt. General) Simon B. Buckner) نے محکمہ ٹرانس-مسیسیپی یونین کے حوالے کر دیا۔

جنگ سے 650,000 سےبھی زیادہ کی جانوں کی قیمت پر، (قانون میں) تیرھویں ترمیم کے ذریعے، ریاستہائے متحدہ میں غلامی کا خاتمہ ہُوا۔ اِس جنگ نے شجرکاری کے نظام اور جنوب کی زرعی معیشت کو تباہ کر دیا اور شمال کو مزید صنعتی بنا دیا۔ تعمیر نو کا دور (1865-1877) متحارب ریاستوں کو ایک مربوط یونین میں واپس لایا اور اِسی سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کا قیام عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔

### پس منظر

جیسا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ امریکی خانہ جنگی غلامی پر لڑی گئی تھی حالانکہ، ابتدائی طور پر، صدر ابراہم لنکن صرف یونین کے تحفظ اور ان علاقوں میں غلامی کے پھیلاؤ کو روکنے میں دلچسپی رکھتے تھے جِن کا درجہ ابھی ریاست کا نہیں تھا۔ جنگ کی طرف لے جانے والے تمام اہم واقعات کا تعلق آزاد ریاستوں اور غلام ریاستوں کے درمیان مندرجہ ذیل تنازعات سے تھا:

**1808 میں بحر اوقیانوس کے پار سے غلاموں کی تجارت کے خاتمے** سے ریاستہائے متحدہ کے باہر سے غلاموں کا آنا بند ہو گیا، حالانکہ جنوبی ریاستوں کی طرف سے یہ پُر زور مطالبہ تھا، جس کے نتیجے میں جنوب میں غیر قانونی درانداز کارروائیاں شروع ہوئیں اور وفاقی حکومت کی طرف سے انہیں روکنے کی کوششیں کی گئیں۔

**1820 کے میسوری سمجھوتہ** نے مسوری (Missouri) کو غلام ریاست اور مین (Maine) کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جبکہ غلامی کے حوالے سے شمالی اور جنوبی مفادات کو تحفظ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے توازن قائم کرنے کا عمل جاری رہا۔

**1831 کی نیٹ ٹرنر کی بغاوت**: امریکی تاریخ میں ٹرنر کی مُسلح مہلک غلام بغاوت نے بڑے پیمانے پر غُلامی سے آزادی کے بارے میں بحث کی حوصلہ افزائی کی۔ بُغاوت غلامی کے خِلاف سخت قانون سازی کا باعث بھی بنی جن کی شمالی انتہا پسندوں نے مذمت کی جبکہ جنوب سے غُلاموں کے مالکان نے بغاوت کا الزام غاصبوں کو ٹھہرایا۔

[ ![Nat Turner's Rebellion](https://www.worldhistory.org/img/r/p/500x600/20138.jpeg?v=1756668854-1741333545) نیٹ ٹرنر کی بغاوت Unknown Artist (Public Domain) ](https://www.worldhistory.org/image/20138/nat-turners-rebellion/ "Nat Turner's Rebellion")**قوانین کی منسوخی کا بحران (1832)**: جنوبی کیرولائنا (South Carolina) نے وفاقی محصولات پر سوال اُٹھایا اور ریاستوں کے وفاقی قوانین اور ضوابط کو کالعدم کرنے کے حقوق پر زور دیا تا کہ بعد میں علیحدگی کا جواز پیش کرنے کے لیے ایک بنیاد قائم کی جا سکے۔

**1845 میں فریڈرک ڈگلس کی سوانح عمری کی اشاعت**: فریڈرک ڈگلس کی سوانح عمری 1852 میں ہیریئٹ بیچر سٹو (Harriet Beecher Stowe) کی انکل ٹام کیبن (Uncle Tom's Cabin) کی اشاعت سے پہلے سب سے زیادہ فروخت ہونے والا غُلامی بابت بیانیہ بن گیا۔ اِن اشاعتوں و دیگر جِن کے مُصنف پہلے غُلام تھے، کی وجہ سے غُلامی مُخالف مُہم تیز تر ہو گئی۔

**1850 کے مفرور (Fugitive) غلام ایکٹ** نے لازمی قرار دیا کہ تمام ریاستوں کے شہری جرمانہ اور قید ہونے کے خوف کے پیشِ نظر فرار ہونے والے غلاموں کو پکڑنے اور واپس کرنے میں مدد دیں۔ یہ قانون شمال میں انتہائی غیر مقبول تھا، جس کی وجہ سے جنوب سے تعلق رکھنے والے غُلام مالکان کیلئے یہ ناراضگی کا سبب تھا۔

**1850 کے سمجھوتہ** نے علاقوں میں مقبول خودمختاری کا تصور قائم کیا، جس سے لوگوں کو یہ انتخاب کرنے کی اجازت ملی کہ وہ غلام یا آزاد ریاست بنیں۔ قانون نے کیلیفورنیا (California) کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا لیکن ساتھ ہی، مفرور غلام ایکٹ کو مضبوط کیا۔

**1854 کے کینساس-نبراسکا ایکٹ** نے ایک ایسی خودمختاری جو مقبول بھی ہو، کیساتھ یہ فیصلہ کرنے کی اِجازت دی کہ آیا کنساس اور نیبراسکا (Kansas and Nebraska) کے علاقے آزاد ہوں گے یا غلام ریاستیں، جس کے نتیجے میں "خونی کنساس" (Bleeding Kansas) کا تشدد ہوا جس میں غلامی کے حامی اور آزاد ریاستوں نے ایک دوسرے سے جنگ کی، جسے اکثر "خانہ جنگی کی ڈریس ریہرسل" (dress rehearsal for the Civil War) سمجھا جاتا ہے۔

**1857 کے ڈریڈ سکاٹ** کے فیصلے نے یہ فیصلہ دیا کہ امریکہ میں سیاہ فام لوگ شہری نہیں ہیں، ان کے کوئی حقوق نہیں ہیں، اور اس لیے قانونی چارہ جوئی نہیں کر سکتے۔ اس نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ کانگریس کو ان علاقوں میں غلامی پر پابندی لگانے کا کوئی اختیار نہیں ہے جو ابھی تک ریاستہائے متحدہ کا حصہ نہیں تھے۔

**1859 میں ہارپرز فیری پر جان براؤن کا حملہ:** غُلامی مُخالف جان براؤن (John Brown) نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں غلامی کے خاتمے کی امید میں ہارپرز فیری (Harpers Ferry ایک ٹاوؐن)، ورجینیا میں بڑے پیمانے پر غلام بغاوت کو بھڑکانے کی کوشش کی۔

**1860 میں ابراہم لنکن کا بطور صدر انتخاب**: مغرب کی طرف غلامی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لنکن کے پلیٹ فارم نے جنوبی باشندوں کو اِنتباہ کر دیا، جنہوں نے اسے اپنے طرز زندگی کے لیے خطرہ سمجھا۔ لنکن کے منتخب ہونے کے بعد، جنوبی کیرولینا، (South Carolina) یونین سے علیحدگی اختیار کرنے والی پہلی ریاست تھی۔

[ ![Abraham Lincoln](https://www.worldhistory.org/img/r/p/500x600/16743.jpg?v=1669680559-1670571939) ابراہم لنکن Anthony Berger (Copyright) ](https://www.worldhistory.org/image/16743/abraham-lincoln/ "Abraham Lincoln")لنکن کے انتخاب نے علیحدگی کے بحران کو بھڑکا دیا، جس میں سات ریاستیں اِس ڈر سے کہ یہ غلامی کو ختم کر دیں گی، یونین سے الگ ہو گئیں۔ یہ سات ریاستیں ترتیب میں یہ تھیں:

- جنوبی کیرولینا (20 دسمبر 1860)
- مسیسیپی (9 جنوری 1861)
- فلوریڈا (10 جنوری 1861)
- الاباما (11 جنوری 1861)
- جارجیا (19 جنوری 1861)
- لوزیانا (26 جنوری 1861)
- ٹیکساس (1 فروری اور 23 فروری 1861)

لنکن کا افتتاح 4 مارچ 1861 کو ہوا، اور P. G.T. Beauregard کے ماتحت کنفیڈریٹ فورسز نے 12 اپریل کو فورٹ سمٹر پر گولی چلائی، جس سے امریکی خانہ جنگی شروع ہوئی۔ اس کے بعد، چار دیگر ریاستیں الگ ہوئیں:

- ورجینیا (17 اپریل اور 23 مئی 1861)
- آرکنساس (6 مئی 1861)
- ٹینیسی (7 مئی اور 8 جون 1861)
- شمالی کیرولینا (20 مئی 1861)

ٹیکساس، ورجینیا اور ٹینیسی کی دو مُختلف تاریخیں ہیں جو علیحدگی کے فیصلے اور رائے دہی کی تاریخ کی نشاندہی کرتی ہیں۔ یہ گیارہ ریاستیں امریکہ کی کنفیڈریٹ ریاستیں بن گئیں جن کے صدر جیفرسن ڈیوس (Jefferson Davis) تھے۔

### 1861

دسمبر 1860 اور اپریل 1861 کے درمیان بڑھتی ہُوئی کشیدگی، بالآخر مسلح تصادم میں بدل گئی جب کنفیڈریٹ فورسز نے جنوبی کیرولائنا کے ساحل سے ہٹ کر یونین فورٹ سمٹر پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد لنکن نے بغاوت کو ختم کرنے کے لیے رضاکار فوج (militia) کو متحرک کیا۔

[ ![Bombardment of Fort Sumter by Currier & Ives](https://www.worldhistory.org/img/r/p/750x750/21516.jpeg?v=1767820999-1767946408) کوریئر اینڈ آئیوز کی جانب سے فورٹ سمٹر پر گولہ باری Currier & Ives (Public Domain) ](https://www.worldhistory.org/image/21516/bombardment-of-fort-sumter-by-currier--ives/ "Bombardment of Fort Sumter by Currier & Ives")امریکی فوج کے کمانڈنگ جنرل اور میکسیکو-امریکی جنگ کے ہیرو ونفیلڈ سکاٹ (Winfield Scott) نے بغاوت کو ختم کرنے کے لیے "ایناکونڈا پلان" (Anaconda Plan) اِسطرح تیار کیا کہ جنوب کو یونین کی زمینی اور بحری افواج سے گھیرا جائے گا، انہیں بیرونی تجارت سے منقطع اور پھر 'تنگ سے تنگ کر دیا جائے گا' یہاں تک کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔ اگرچہ ابتدائی طور پر تنقید کی گئی، سکاٹ کی منصوبہ بندی پر پُوری جنگ کے دوران عمل درآمد ہوتا رہا۔

پہلا زمینی آمنا سامنا ایک جھڑپ تھی جسے فلپی ریسز Philippi Races (فلپی کی جنگ، 3 جون) کے نام سے جانا جاتا ہے، یونین کی فتح تھی، لیکن بُل رن/فرسٹ ماناساس (Bull Run/First Manassas) پہلی جنگ تھی، جو کنفیڈریٹس (Confederates) نے جیتی تھی، جس سے یونین کی تنازعات کے فوری حل کی اُمیدیں ختم ہو گئیں۔ اسکاٹ (Scott) میدانِ جنگ میں کمان کرنے کے لیے بہت بوڑھا تھا، اس لیے لنکن نے میجر جنرل ارون میکڈویل (Irvin McDowell) کو کمان کرنے کیلئے مقرر کیا، جس کی جگہ (بعد میں) جنرل جارج بی میک کلیلن (General George B. McClellan) نے لے لی۔

سرحدی ریاستیں - ڈیلاویئر، کینٹکی، میری لینڈ، مسوری (Delaware, Kentucky Maryland, Missouri) اور 1863 کے بعد، مغربی ورجینیا - جس نے "لنکن کی جنگ" (Lincoln's War) کی حمایت تو نہیں کی لیکن علیحدگی کو مسترد کر دیا – غیر جانبدار رہنے کی کوشش کی لیکن 1861 سے بڑھتے تنازعہ کی وجہ س وہ اِس سے آخر بچ نہ سکی۔ ان ریاستوں میں غلامی کے حامی اور مخالف گروہ اپنی داخلی جنگیں لڑتے رہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ وہ وقتاً فوقتاً وسیع تر کشمکش کی لپیٹ میں بھی آتے رہے۔

مقامی امریکی قومیں بھی جنگ میں شامل ہوتی گئیں، جس سے نہ صرف بڑے دھڑ بلکہ چھوٹے گروہ بھی تقسیم ہو گئے۔ مقامی امریکی، بشمول چیروکی، چوکٹا، کریک، اور سیمینول (Cherokee, Choctaw, Creek, and Seminole)، اپنی آبائی زمینوں کو واپس جیتنے کی امید میں، کنفیڈریسی کے لیے لڑے ، لیکن بہت سی مختلف قومیں 1861 میں دونوں طرف سے جنگ میں شامل ہوئیں اور آخر تک لڑتی رہیں۔

1861 میں ہر عمر کے امریکی مرد اور خواتین، اور دونوں طرف (حامی اور مُخالف) کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے بھی جنگی کوششوں میں شامل ہوئے۔ خواتین نہ صرف نرسوں بلکہ جاسوسوں، تخریب کاروں کے طور پر بھی کام کرتی تھیں، اور کچھ مردوں کے بھیس میں جنگ میں بھی گئیں۔

### 1862

مشرقی محاذ پر شروع کی لڑائیاں بے نتیجہ تھیں۔ میک کلیلن (McClellan) نے مارچ 1862 میں اپنی جزیرہ نما مہم (تین اطراف سے حملہ Peninsula Campaign) کا آغاز کیا جس کا مقصد کنفیڈریسی کے دارالحکومت رچمنڈ، ورجینیا (Richmond, Virginia), پر قبضہ کرنا اور جنگ کو جلدی سے ختم کرنا تھا۔ اس نے (اپنے حریف) جنرل جوزف ای جانسٹن (General Joseph E. Johnston) کی افواج کا سامنا کیا لیکن حریف کی چالاک جنگی حکمت عملی اور اِسکی اپنی جنگ میں پس و پیش کی وجہ سے مہم ناکامی کا شِکار ہو گئی۔

جونسٹن، مئی میں سیون پائنز کی لڑائی (Battle of Seven Pines) میں زخمی ہو گیا اور اس کی جگہ رابرٹ ای لی تعنات ہُوئے ، جس نے براہ راست جنگی تدابیر کی وجہ سے سات دنوں کی لڑائی (25 جون سے 1 جولائی) میں جنگ جیت کر مہم کو مُکممل کیا۔ اگرچہ ان میں سے بہت سے (محازوں پر) لڑائیاں حقیقت میں نتیجہ خیز نہ تھیں، لیکن لی کی حکمت عملی اعلیٰ ثابت ہوئی، جس نے میک کلیلن کی پیش قدمی کو اس وقت تک پسپا کر دیا جب تک کہ مؤخر الذکر نے ہار مان لی اور پیچھے ہٹ گئے۔ لی کے کمانڈروں جیمز لانگ سٹریٹ اور سٹون وال جیکسن (James Longstreet and Stonewall Jackson) نے میک کلیلن کی پیش قدمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

[ ![Robert E. Lee, 1863](https://www.worldhistory.org/img/r/p/500x600/20766.png?v=1753995936-1754379672) رابرٹ ای لی، 1863 Unknown Photographer (Public Domain) ](https://www.worldhistory.org/image/20766/robert-e-lee-1863/ "Robert E. Lee, 1863")ورجینیا میں مشرقی محاذ پر ہیمپٹن روڈز کی لڑائی ( Battle of Hampton Roads) 8-9 مارچ کو ہُوئی، جسے مانیٹر کی لڑائی اور میریمیک Battle of the Monitor and) the Merrimack) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو کہ آہن پوش جنگی جہازوں کی پہلی بحری جنگ تھی۔ اگرچہ یہ بے نتیجہ رہی، اس نے بحری جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت کیا۔

مغربی محاذ پر، یولیس ایس گرانٹ (Ulysses S. Grant) نے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، فورٹ ہنری (6 فروری) اور پھر فورٹ ڈونلسن (16 فروری) فتح کر لیا اور اِس وجہ سے "غیر مشروط سرنڈر گرانٹ" (Unconditional Surrender Grant) کا لقب حاصل کیا۔ گرانٹ کی فتوحات نے کنفیڈریٹ جنرل ناتھن بیڈ فورڈ فورسٹ (Nathan Bedford Forrest) کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، جس سے مرکزی ٹینیسی (central Tennessee) یونین کے کنٹرول کے لیے کھلا رہ گیا اور اِسطرح کنفیڈریسی کو ضروری سامان کی رسد منقطع کر دی۔

گرانٹ نے ہارڈن کاؤنٹی میں (ٹینیسی میں) شیلو کی جنگ (6-7 اپریل Battle of Shiloh) بھی جیتی جس میں کنفیڈریٹ جنرل البرٹ سڈنی جانسٹن (Albert Sidney Johnston) مارا گیا اور اس کی جگہ پی جی ٹی P.G.T). Beauregard) تعنات ہُوئے۔ میری لینڈ میں اینٹیٹیم کی لڑائی/شارپسبرگ کی لڑائی (Battle of Antietam/Battle of Sharpsburg) شمالی یونین اور جنوبی کونفیڈریسی اِس جنگ کو مُختلف ناموں سے پُکارتے تھے) جو 17 ستمبر کو ہوئی، شیلو (Shiloh) کے مُقام پر لڑی گئی جنگ ، خانہ جنگی کی سب سے مہنگی فتح تھی جو پوری جنگ کا واحد خونی دن تھا۔ انٹیٹیم میں یونین کی فتح اگرچہ کِسی حِکمتِ عملی کے تحت تھی، جنگ بے نتیجہ رہی ، لیکن کنفیڈریٹس نے میدان چھوڑ دیا۔ جِس سے لِنکن کنفیڈریٹ ریاستوں میں قید تمام غلاموں کو آزاد کرنے کیلئے آزادی کے اعلان کا ابتدائی مسودہ جاری کرنے کے قابل ہُوئے۔

میک کلیلن کی جگہ جنرل امبروز برن سائیڈ (General Ambrose Burnside) تعنات ہُوئے، جو مجموعی طور پر اتنے ہی نااہل ثابت ہوئے جتنے کہ وہ اینٹیٹیم میں تھے، جہاں "برن سائیڈز برج" کو عبور کرنے سے انکاری نے یونین کی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ کیا۔ ورجینیا میں فریڈرکسبرگ کی جنگ (Battle of Fredericksburg) (11-15 دسمبر) میں یونین کی مہنگی شکست کے بعد، برنسائیڈ کی جگہ میجر جنرل جوزف آئے۔

[ ![Burnside's Bridge at Antietam Battlefield](https://www.worldhistory.org/img/r/p/750x750/21515.jpeg?v=1767820711-1767947392) اینٹیٹم کے میدانِ جنگ میں برن سائیڈ کا پل Zeete (CC BY-SA) ](https://www.worldhistory.org/image/21515/burnsides-bridge-at-antietam-battlefield/ "Burnside's Bridge at Antietam Battlefield")### 1863

1 جنوری 1863 کو، لنکن نے آزادی کا باضابطہ اعلان کر دیا ، جس سے نہ صِرف بغاوتی ریاستوں میں غلام آزاد ہُوئے بلکہ شمال کے سیاہ فاموں کو آزاد کرنے کے لیے یونین فوج میں بھرتی کا بھی آغاز ہُوا۔ پہلی سیاہ فام رجمنٹ کو جو ستمبر 1862 میں منظم کیا گیا تھا، اب وہاں بڑے پیمانے پر بھرتی کی گئی، جس کی حوصلہ افزائی ہیریئٹ ٹبمین اور فریڈرک ڈگلس (Harriet Tubman and Frederick Douglass) سمیت اعلیٰ شخصیات نے کی۔ فروری 1863 میں، مشہور 54 ویں میساچوسٹس رجمنٹ (Massachusetts Regiment) کی تشکیل کی گئی، جو جنگ میں کارکردگی کے لحاظ سے ابتدائی افریقی امریکی رجمنٹوں میں سے ایک تھی اور غالباً آج کل فلم گلوری (1989) سے مشہور ہے، جس میں جولائی 1863 میں فورٹ ویگنر (Fort Wagner) پر ان کے تباہ کُن حملے کو دکھایا گیا تھا۔

مارچ میں، لنکن نے کنسکرپشن ایکٹ (Conscription Act) پر دستخط کیے، جو کہ امریکی تاریخ کا پہلا فوجی مسودہ تھا، جس کے تحت یونین کی کوششوں میں بہت سے مزید فوجی شامل ہُوئے۔ جنرل ہُکر (General Hooker) نے ورجینیا میں چانسلروِل کی جنگ (30 اپریل تا 6 مئی Battle of Chancellorsville) تک اپنے آپ کو ایک قابل کمانڈر ثابت کیا، جس کے دوران جنرل لی نے مکمل فتح کے لیے اپنی فوجوں کی مُنظم تقسیم کی۔ اس کے باوجود، لی کو اس کے سب سے بڑے جرنیلوں میں سے ایک کی قیمت اس وقت ادا کرنا پڑی جب اسٹون وال جیکسن (Stonewall Jackson) کو غلطی سے یونین کی پیش قدمی کے لیے وفد جان کر گولی مار دی۔ جیکسن شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں 10 مئی کو نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔

[ ![Battle of Chancellorsville](https://www.worldhistory.org/img/r/p/750x750/20783.png?v=1754071873-1754553347) چانسلرز وِل کی لڑائی Kurz and Allison (Public Domain) ](https://www.worldhistory.org/image/20783/battle-of-chancellorsville/ "Battle of Chancellorsville")جنگ کے مغربی محاذ پر، Ulysses S. Grant اور William Tecumseh Sherman نے Vicksburg مہم کو جاری رکھا جو 29 دسمبر 1862 کو شروع ہوئی تھی۔ مقصد وِکسبرگ شہر پر قبضہ کرنا تھا، جو دریائے مسیسیپی (Mississippi River) کے آخری کنفیڈریٹ کے زیر کنٹرول حصہ تھا۔ گرانٹ کی شاندار مہم نے آخر کار 4 جولائی کو وِکسبرگ لے لیا جِس سے کنفیڈریسی کا مشرقی محاذ مغرب سے منقطع ہو گیا۔

چانسلر ویل (Chancellorsville) کے بعد، ہوکر (Hooker) کی جگہ میجر جنرل جارج میڈ (Major General George Meade) آئے، اور وہ لی (Lee) کے شمال پر حملہ کرنے تک کمان کرتے رہے۔ دونوں فوجیں گیٹسبرگ کی جنگ 1-3 جولائی (Battle of Gettysburg) میں آمنے سامنے ہُوئیں، جو جنگ کا سب سے خونریز مُقابلہ تھا، جس میں تین دنوں میں 50,000 سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں۔ تیسرے دن، کنفیڈریٹ جنرل جارج پکیٹ (General George Pickett) نے یونین سینٹر پر حملہ کیا، جسے پکیٹ کے چارج (Pickett's Charge) کے نام سے جانا جاتا ہے اور جسے کنفیڈریسی کے انتہائی نقطہ کمال کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ کنٹرول ختم ہُوا، اور لی کو شکست ہوئی۔ گیٹسبرگ میں میڈ کی فتح Meade's victory at) Gettysburg) نے جنگ میں ایک فیصلہ کن موڑ کی حیثیت اختیار کر لی، خاص طور پر جب اگلے دن وِکسبرگ میں گرانٹ کو کامیابی ہُوئی۔

[ ![Battle of Gettysburg](https://www.worldhistory.org/img/r/p/750x750/19571.jpeg?v=1729241394-1729241426) جنگِ گیٹسبرگ Thule de Thulstrup / Adam Cuerden (CC BY) ](https://www.worldhistory.org/image/19571/battle-of-gettysburg/ "Battle of Gettysburg")پھر بھی، جنگ جاری رہی کیونکہ یونین کی افواج نے کنفیڈریٹ ریاستوں پر دھاوا بول کر انہیں فتح کرنے کے لیے جارحانہ پیش قدمی کی۔"چکماوگا کی جنگ (18 سے 20 ستمبر Battle of Chickamauga) یونین میجر جنرل ولیم روزکرانس Major General William) Rosecrans) کی کنفیڈریٹ جنرل بریکسٹن بریگ Confederate General Braxton) Bragg) کے تحت ٹینیسی کی کنفیڈریٹ آرمی کو توڑنے کی کوشش کا نتیجہ تھا۔ یونین میجر جنرل جارج ہنری تھامس کے دلیرانہ دفاع کے باوجود چکماوگا ایک کنفیڈریٹ فتح تھی، اور مغربی مُحاذ میں دونوں فریقوں کے لیے سب سے مہنگی اور پوری جنگ میں ایک ہی لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد میں گیٹسبرگ کے بعد دوسرے نمبر پر تھی۔

لنکن نے 19 نومبر کو اپنا تاریخی مشہورِ ’گیٹیسبرگ خطاب‘ (Gettysburg Address) کیا اور قوم کو یکجہتی کے مقصد سے ازسرِ نو منسوب کیا۔ لیکن جنگ ایک اور سال تک جاری رہی۔

### 1864

سال جو جھڑپوں کے ساتھ شروع ہوا، فروری تک جھڑپیں جاری رہیں جب یونین جنرل شرمین (Union General Sherman) نے مسیسیپی میں اپنی میریڈیئن مہم (Meridian Campaign) شروع کی۔ 17 فروری کو کنفیڈریٹ آبدوز H.L. ہنلی نے USS Housatonic کو ڈبو دیا۔ اگرچہ ہنلی (H. L. Hunley) بھی، اپنے پورے عملے کے ساتھ اسی وقت ڈوب گیا۔ یہ حملہ پہلی بار ہوا جب آبدوز نے ایک جنگی جہاز کو ڈبو دیا، جس سے بحری جنگ کا چہرہ بدل گیا۔

9 مارچ کو، گرانٹ کو امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کی حثیت سے جنرل ان چیف General-in-Chief کے عہدے پر فائز کیا گیا، اُسنے مئی میں اپنی اوورلینڈ مہم جسے Wilderness Campaign، مئی-جون 1864 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) شروع کی۔ مہم کا آغاز 5-6 مئی کی جنگ سے ہوا، اگرچہ وہ نتیجہ خیز نہ تھی، تو بھی لی (Lee) کو اپنے ایسے جوانوں سے ہاتھ دھونا پڑھا جِسکا وہ مُتحمل نہیں ہو سکتا تھا۔ ۔سپاٹسلوانیا کورٹ ہاؤس کی جنگ (8-21 مئی Spotsylvania Courthouse) اس کے بعد ہوئی، اور جب یہ لڑی جا رہی تھی، یونین میجر جنرل فلپ شیریڈن Union Major General Philip Sheridan نے اپنے گھڑسواروں کو جے ای بی اسٹورٹ (J. E. B. Stuart) کے خلاف چڑھائی کرنے کو کہا، جو جنگِ یرون (11 مئی Battle of Yellow Tavern) میں شدید زخمی ہو گیا اور اگلے دن مر گیا۔

سپاٹ سلوینیا کورٹ ہاؤس کی جنگ بھی غیر نتیجہ تھی، لیکن گرانٹ نے شدید جانی نقصان کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ ہر بار جب اُس نے نتائج کے قطع نظر لی کا سامنا کیا، دوبارہ منظم ہُوا اور ، کولڈ ہاربر کی جنگ (31 مئی سے 12 جون Battle of Cold Harbor) میں سنگین پسپائی کے باوجود بھی مہم کو جاری رکھا۔

[ ![Battle of Cold Harbor](https://www.worldhistory.org/img/r/p/750x750/21411.png?v=1766314924-1765152048) کولڈ ہاربر کی لڑائی Kurz & Allison (Public Domain) ](https://www.worldhistory.org/image/21411/battle-of-cold-harbor/ "Battle of Cold Harbor")جون میں، یونین آرمی کے انجینئرز نے دریائے جیمز پر ایک پونٹون پل (pontoon bridge) تعمیر کیا، جو 2,200 فٹ (670 میٹر) تک پھیلا ہوا تھا، جو جنگ کا سب سے لمبا پونٹون پل تھا، جس سے فوجی رچمنڈ-پیٹرسبرگ مہم (9 جون 1864 سے 25 مارچ 1865) کی مدد کرنے کے قابل ہُوئے، جس میں پیٹرس برگ شہر کا محاصرہ شامل تھا جو کونفیڈرہٹ کے مفادات کیلئے اہم تھا۔

گرانٹ کی ترقی کے بعد، جنرل شرمین نے مغربی محاذ پر گرانٹ کی ذمہ داریاں سُنبھال لیں اور اُسکے ساتھ مِلکر ، مکمل جنگ کی پالیسی پر عمل کیا، یہ نتیجہ اخذ کرتے ہُوئے کہ تنازع صرف کنفیڈریسی کی جنگ کرنے کی صلاحیت کو ختم کر کے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ لی (Lee) پیٹرزبرگ (Petersburg) میں پھنس گیا تھا، اور گرانٹ اسے وہاں روکے رکھنے میں مصروف تھا، اور اسی لیے، 15 نومبر کو، شرمین نے اپنی ساوانہ مہم (Savanah Campaign) شروع کی، جسے شرمین سمندر کی جانب مارچ (Sherman's March to the Sea) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

نہ صرف فوجی تنصیبات بلکہ صنعتوں، کھیتوں، گھروں اور سب کُچھ تباہ کرنے کی (scorched earth) کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے، شرمین (Sherman) نے 15 نومبر سے 21 دسمبر کے درمیان جارجیا کو تباہ کر دیا اور پھر کیرولیناس مہم شروع کی۔ ایسا ہی جنوبی کیرولائنا میں کیا اور قدرے کم شمالی کیرولائنا میں۔ اس سے قبل، اکتوبر میں، جنرل شیریڈن (General Sheridan) نے وادی شیننڈوہ (Shenandoah Valley) میں اپنی کامیاب مہم چلائی، جس میں کنفیڈریٹ میجر جنرل جوبل اے (Major General Jubal A) کو شکست ہُوئی اور، شرمین کی مثال پر عمل کرتے ہوئے، خطے میں کسی بھی ایسے اثاثوں کو تباہ کر دیا جو کنفیڈریسی کو کسی بھی طرح سے فعال کر سکتے تھے۔

[ ![Sherman's March to the Sea](https://www.worldhistory.org/img/r/p/750x750/21164.jpg?v=1765353849-1760827413) شیرمین کا بحرِ اوقیانوس کی جانب پیش قدمی Felix Octavius Carr Darley & Alexander Hay Ritchie (Public Domain) ](https://www.worldhistory.org/image/21164/shermans-march-to-the-sea/ "Sherman's March to the Sea")اس مرحلے پر کنفیڈریسی (جنوبی ریاستوں کے اتحاد) کو بڑی امید تھی کہ لنکن 1864 کا صدارتی انتخاب ہار جائیں گے اور نیا آنے والا صدر جنگ ختم کر دے گا۔ تاہم، لنکن نے 8 نومبر 1864 کو انتخاب جیت لیا اور جنگ نئے سال میں بھی جاری رہی، حالانکہ اس وقت کنفیڈریٹ کی فتح کا تصور کرنا بھی ناممکن معلوم ہوتا تھا۔

### 1865

1865 کے ابتدائی مہینوں کا آغاز بھی پہلے کی طرح مزید لڑائیوں کے ساتھ ہوا، لیکن جنوبی ریاستوں کی امید تیزی سے دم توڑ رہی تھی۔ یکم اپریل کو ورجینیا میں 'فائیو فورکس' (Five Forks) کی لڑائی میں شیریڈن (Sheridan) نے جنرل پِکٹ (General Pickett) کو شکست دے کر رسد کی ایک اہم لائن پر قبضہ کیا اور لی (Lee) کو مجبور کیا کہ وہ پیٹرزبرگ اور رچمنڈ کو یونین افواج کے حوالے کر دے۔ 2 اور 3 اپریل کو یونین کی 25 ویں کور (XXV Corps) نے، جو افریقی نژاد امریکی فوجیوں پر مشتمل تھی، نے رچمنڈ پر قبضہ کر لیا۔

لی (Lee) نے 'ایپومیٹکس اسٹیشن' (Appomattox Station) کی طرف پسپائی اختیار کی جہاں وہ دوبارہ رسد حاصل کر کے لڑائی دوبارہ شروع کرنا چاہتے تھے، لیکن گرانٹ نے 'ایپومیٹکس کورٹ ہاؤس (Appomattox Court House)' کے مقام پر انہیں گھیرے میں لے کر شکست دے دی۔ لی نے 9 اپریل 1865 کو 'آرمی آف ناردرن ورجینیا' Army of Northern) Virginia) گرانٹ کے حوالے کر دی، اگرچہ لڑائی کا سلسلہ کچھ عرصہ جاری تو رہا، لیکن جنگ کا خاتمہ ہو چکا تھا۔ امریکی خانہ جنگی کا آخری معرکہ 13 مئی 1865 کو ٹیکساس میں 'پالمیتو رینچ' (Palmito Ranch) میں ہونے والی لڑائی تھی۔ جنگ کے اختتام کی تاریخ 26 مئی 1865 سمجھی جاتی ہے جب 'ٹرانس-مسیسیپی ڈیپارٹمنٹ' (Trans-Mississippi) نے ہتھیار ڈال دیے۔

[ ![Lee Surrenders to Grant at Appomattox](https://www.worldhistory.org/img/r/p/750x750/20757.jpg?v=1753973588-1754379521) لی نے ایپومیٹکس میں گرانٹ کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔ Thomas Nast (Public Domain) ](https://www.worldhistory.org/image/20757/lee-surrenders-to-grant-at-appomattox/ "Lee Surrenders to Grant at Appomattox")19 جون 1865 کو میجر جنرل گورڈن گرینجر (Major General Gordon Granger)'جنرل آرڈر نمبر 3' (General Order No. 3) لے کر ٹیکساس پہنچے، جس کے ذریعے ان غلاموں کی آزادی کا اعلان کیا گیا جنہیں کنفیڈریٹ ریاستوں نے وہاں بھیجا تھا تا کہ وہ یونین افواج کے قبضے میں نہ آ سکیں۔ اس واقعے کو اب 'جون ٹینتھ' (Juneteenth) کے طور پر منایا جاتا ہے۔

### نتیجہ

امریکی خانہ جنگی سے پہلے، ریاستہائے متحدہ میں لوگ اپنی شناخت اپنی ریاست سے کرتے تھے۔ ایک ورجینیائی (Virginian) کہلاتا تھا، ایک نیو یارک (New Yorker) کا، ایک ٹیکسن (Texan) کا اور ایک کنسان (Kansan) کا، جبکہ خانہ جنگی کے بعد، لوگوں نے اپنے آپ کو "امریکی" کے طور پر اس طرح پکارنا شروع کیا جو پہلے کبھی نہیں تھا۔

اگرچہ جنگ کی وجہ سے ہزاروں جانوں کا نُقصان ہُوا، بہت سے لوگ جنگ کی بجائے بیماری سے ہلاک ہُوئے جِس میں صدر [ابراہم لنکن کا قتل](https://www.worldhistory.org/trans/ur/2-2940/) بھی شامل تھا- بالآخر خانہ جنگی نے ریاستوں کو اسی طرح کی یونین کی طرف متوجہ کیا جس کا لنکن نے تصور کیا تھا اور لوگوں کو دفاع کے لیے ترغیب دی۔ امریکی انقلاب سے کہیں زیادہ، خانہ جنگی ریاستہائے متحدہ امریکہ کے جنم کا سبب بنا۔

#### Editorial Review

This human-authored definition has been reviewed by our editorial team before publication to ensure accuracy, reliability and adherence to academic standards in accordance with our [editorial policy](https://www.worldhistory.org/static/editorial-policy/).

## کتابیات

- [Abbott, K. *Liar, Temptress, Soldier, Spy: Four Women Undercover in the Civil War.* Harper Perennial, 2015.](https://www.worldhistory.org/books/0062092901/)
- [Bonekemper III, E. H. *Myth of the Lost Cause: Why the South Fought the Civil War and Why the North Won.* Regnery History, 2022.](https://www.worldhistory.org/books/168451360X/)
- [Bradford, N. *Battles and Leaders of the Civil War.* Meridian Press, 1989.](https://www.worldhistory.org/books/1557285659/)
- [Catton, B. *The Civil War.* Mariner Books, 2004.](https://www.worldhistory.org/books/B008CM9MDE/)
- [Foote, S. *The Civil War: A Narrative.* Vintage Books, 1986.](https://www.worldhistory.org/books/0394749138/)
- [McPherson, J. M. *Battle Cry of Freedom.* Oxford University Press, 2003.](https://www.worldhistory.org/books/019516895X/)
- [Oates, S. B. *The Fires of Jubilee: Nat Turner's Fierce Rebellion.* Harper Perennial, 2016.](https://www.worldhistory.org/books/0062656554/)
- [Wheeler, R. & Catton, B. *Voices of the Civil War.* Meridian Press, 1986.](https://www.worldhistory.org/books/0806543388/)

## مصنف کے بارے میں

ایک فری لانس لکھاری اورمارست کالج، نیو یارک کے سابقہ جزوقتی فلسفہ کے پروفیسر، جوشیا ج۔ مارک یونان اور جرمنی میں رہ چکے ہیں اور مصر کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کالج کی سطح پر تاریخ، ادب، تصنیف و تالیف اور فلسفی کی تعلیم دی ہے۔
- [Linkedin Profile](https://www.linkedin.com/pub/joshua-j-mark/38/614/339)

## وقت کا خاکہ

- **5 Mar 1820 CE**: Congress approves the [Missouri Compromise](https://www.worldhistory.org/Missouri_Compromise/), setting the boundary between 'free' and 'slave' states at the 36°30′ parallel (except Missouri).
- **Sep 1850 CE**: The [Compromise of 1850](https://www.worldhistory.org/Compromise_of_1850/) admits California as a 'free state' and establishes popular sovereignty in the other territories of the Mexican Cession.
- **9 Jan 1861 CE**: The merchant ship \*Star of the West\* is fired upon by the South Carolina State Militia while attempting to resupply Fort Sumter in Charleston Harbor. The event is understood as the opening salvo of the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/), although the [war](https://www.worldhistory.org/disambiguation/War/) would not actually begin until April.
- **12 Apr 1861 CE**: The [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/) begins when Confederate forces fire on Fort Sumter in the harbor of Charleston, South Carolina.
- **12 Apr 1861 CE**: The [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/) begins when Confederate forces fire on the Union Fort Sumter.
- **20 Apr 1861 CE**: [Robert E. Lee](https://www.worldhistory.org/Robert_E._Lee/) resigns from the US Army as Virginia secedes from the Union.
- **3 Jun 1861 CE**: The first land [battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/) takes place in [Philippi](https://www.worldhistory.org/Philippi/), Virginia (now West Virginia), ending in a Union victory and afterwards referred to as the "Philippi Races" owing to the rapid retreat of Confederate forces. The engagement is often defined as more of a "skirmish" than a battle.
- **5 Aug 1861 CE**: The Revenue Act of 1861 establishes the first US Federal Income Tax in order to help pay for the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/). The act was supposed to be temporary, lasting only until 1866, but was never repealed.
- **9 Mar 1862 CE**: The full engagement of the iron-clad ships the \*USS Monitor\* and the \*CSS Virginia\* (better known as the \*Merrimack\*) takes place during the second day of the [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Hampton Roads during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/), the first engagement of iron-clad ships in history.
- **13 May 1862 CE**: Enslaved man Robert Smalls commandeers a Confederate vessel, the Planter, piloting it to the Union blockade, freeing himself, his family, his crew, their families, and providing the Union with a new ship and significant intelligence on the Confederacy. He would later become a member of the US House of Representatives.
- **1 Jun 1862 CE**: [Robert E. Lee](https://www.worldhistory.org/Robert_E._Lee/) is put in command of the Army of Northern Virginia.
- **25 Jun 1862 CE - 1 Jul 1862 CE**: The Seven Days' Battles; Lee launches a counteroffensive against McClellan, driving him away from Richmond.
- **12 Jul 1862 CE**: The award for valor now known as the Congressional Medal of Honor for the United States Army is established during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/) by a resolution of the US Congress.
- **28 Aug 1862 CE - 30 Aug 1862 CE**: [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Second Manassas (aka Second Battle of Bull Run) results in a Confederate victory.
- **17 Sep 1862 CE**: The [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Antietam (also known as the Battle of Sharpsburg) is fought during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/) near Sharpsburg and Antietam Creek, Maryland, regarded as the "bloodiest single day in American history" with a casualty count of 23,000 in twelve [hours](https://www.worldhistory.org/Horae/) of combat. The Union victory allowed President Lincoln to issue the first version of the Emancipation Proclamation freeing the slaves in Confederate states.
- **17 Sep 1862 CE**: [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Antietam; the culmination of [Robert E. Lee](https://www.worldhistory.org/Robert_E._Lee/)'s first invasion of the North, resulting in 22,000 casualties. After the battle, Lee withdraws back across the Potomac River.
- **15 Dec 1862 CE**: The [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Fredericksburg, fought during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/), ends in a Confederate victory after four days of a mismanaged offensive by Union Major General Ambrose Burnside resulting in over 12,000 casualties for the Union army to over 5,000 for the Confederates.
- **31 Jan 1863 CE**: The 1st South Carolina Volunteer Infantry Regiment is officially mustered into military service of the Union army during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/), the first Union combat regiment made up of Black soldiers and commanded by the White abolitionist minister and politician, Colonel Thomas Wentworth Higginson.
- **19 Mar 1863 CE**: The \*SS Georgiana\* of the Confederate States Navy sinks on her maiden voyage while trying to run the blockade by Union ships in Charleston, South Carolina. The wreck of the ship was discovered 102 years later by underwater archaeologist E. Lee Spence in 1965.
- **30 Apr 1863 CE - 6 May 1863 CE**: [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Chancellorsville; [Robert E. Lee](https://www.worldhistory.org/Robert_E._Lee/) wins another decisive victory.
- **2 May 1863 CE**: General [Stonewall Jackson](https://www.worldhistory.org/Stonewall_Jackson/) is wounded in the left arm and hand by friendly fire from his own troops during the [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Chancellorsville in Virginia. The left arm needed to be amputated and Jackson died of pneumonia on 10 May.
- **28 May 1863 CE**: The 54th Massachusetts Regiment, of over 1,000 Black soldiers and White officers, is deployed for the first time, marching through Boston toward the docks for transport to South Carolina during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/).
- **1 Jul 1863 CE**: The [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Gettysburg begins in Gettysburg, Pennsylvania during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/). Considered the turning point in the conflict, the battle raged until 3 July, ending in a Union victory.
- **1 Jul 1863 CE - 3 Jul 1863 CE**: [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Gettysburg; [Robert E. Lee](https://www.worldhistory.org/Robert_E._Lee/)'s second invasion of the North ends in a Southern defeat.
- **4 Jul 1863 CE**: The Siege of Vicksburg, Mississippi ends when Confederate forces under John C. Pemberton surrender to Union forces under Ulysses S. Grant. The Union victory splits the Confederacy in two and, coming directly after the victory at Gettysburg, is considered the turning point in the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/).
- **13 Jul 1863 CE**: The New York [City](https://www.worldhistory.org/city/) Draft Riots break out following the first federal lottery under the Enrollment Act of conscription for service in the Union Army of the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/). Protestors were especially incensed that wealthy people could pay a $300 substitution fee. The revolt caused upwards of 120 deaths and was suppressed by federal troops, many of them quick-marched from Pennsylvania after the [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Gettysburg.
- **19 Nov 1863 CE**: The Gettysburg Address is delivered by President [Abraham](https://www.worldhistory.org/Abraham,_the_Patriarch/) Lincoln at the formal dedication of a Soldiers' National Cemetery following the [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Gettysburg in July of the same year, now known as the Gettysburg National Cemetery. The famous speech was read in less than two minutes and has only 271 words in it but has come to be regarded as among the greatest in US history.
- **17 Feb 1864 CE**: The \*H.L. Hunley\* of the Confederacy, a hand-cranked combat submarine, fires a 135-pound spar torpedo at the Union warship \*USS Housatonic\* in Charleston Harbor, South Carolina, sinking it but, caught in the blast, sank itself with its eight-man crew. The event marked the first time a submarine would sink an enemy ship in combat.
- **9 Mar 1864 CE**: Ulysses S. Grant is made general-in-chief of all Union armies.
- **12 Apr 1864 CE**: The [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Fort Pillow, during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/), ends in a Confederate victory when the forces under Major General Bedford Forrest overwhelm and massacre Union forces, many of them African American troops who were trying to surrender.
- **4 May 1864 CE**: The Army of the Potomac crosses the Rapidan River, beginning the [Overland Campaign](https://www.worldhistory.org/Overland_Campaign/).
- **4 May 1864 CE - 12 Jun 1864 CE**: The [Overland Campaign](https://www.worldhistory.org/Overland_Campaign/) - Grant and Lee's armies struggle in some of the hardest fighting of the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/).
- **5 May 1864 CE - 6 May 1864 CE**: The [Battle of the Wilderness](https://www.worldhistory.org/article/2843/battle-of-the-wilderness/) results in a stalemate.
- **7 May 1864 CE**: Despite the horrendous losses he sustained at the Wilderness, Grant continues pressing south and heads toward Spotsylvania.
- **7 May 1864 CE**: William Tecumseh Sherman begins his [Atlanta Campaign](https://www.worldhistory.org/Atlanta_Campaign/).
- **8 May 1864 CE - 21 May 1864 CE**: [Battle of Spotsylvania Court House](https://www.worldhistory.org/article/2844/battle-of-spotsylvania-court-house/).
- **11 May 1864 CE**: [Battle of Yellow Tavern](https://www.worldhistory.org/article/2854/battle-of-yellow-tavern/); [J. E. B. Stuart](https://www.worldhistory.org/J._E._B._Stuart/) is mortally wounded.
- **23 May 1864 CE - 26 May 1864 CE**: [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of North Anna; Union and Confederate armies try to maneuver around one another as they take parallel routes toward Cold Harbor.
- **31 May 1864 CE - 12 Jun 1864 CE**: [Battle of Cold Harbor](https://www.worldhistory.org/article/2849/battle-of-cold-harbor/).
- **12 Jun 1864 CE**: Grant abandons his entrenchments at Cold Harbor and heads for the James River. End of the [Overland Campaign](https://www.worldhistory.org/Overland_Campaign/).
- **14 Jun 1864 CE**: Confederate General [Leonidas](https://www.worldhistory.org/disambiguation/Leonidas/) Polk is killed in action near Marietta, Georgia.
- **16 Jul 1864 CE**: Joseph E. Johnston is removed from command of the Confederate Army of Tennessee; he is replaced by [John Bell Hood](https://www.worldhistory.org/John_Bell_Hood/).
- **18 Jul 1864 CE**: Sherman begins to lay siege to Atlanta, Georgia.
- **22 Jul 1864 CE**: [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Atlanta; Union victory. Union Major General James B. McPherson is killed.
- **30 Jul 1864 CE**: The [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of the Crater takes place during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/) during the [Siege of Petersburg](https://www.worldhistory.org/article/2865/siege-of-petersburg/), Virginia, during which Union forces detonate underground mines intended to explode beyond enemy lines but inadvertently create an enormous "crater" in front of them, leading to a Confederate victory.
- **2 Sep 1864 CE**: Atlanta is occupied by Union soldiers; end of the [Atlanta Campaign](https://www.worldhistory.org/Atlanta_Campaign/).
- **29 Sep 1864 CE**: Gen. [John Bell Hood](https://www.worldhistory.org/John_Bell_Hood/) and the 40,000-man Army of Tennessee crosses the Chattahoochee River, beginning the [Franklin-Nashville Campaign](https://www.worldhistory.org/Franklin-Nashville_Campaign/).
- **19 Oct 1864 CE**: The St. Albans Raid occurs in St. Albans, Vermont, when 21 Confederate soldiers out of Canada rob the banks of the town to raise money for the Confederacy and draw Union troops northward during the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/). After the raid, the Confederates fled back into Canada, turning many Canadians against the Confederate cause as they felt they were being pulled into the American conflict against their will.
- **13 Nov 1864 CE - 20 Nov 1864 CE**: Gen. [John Bell Hood](https://www.worldhistory.org/John_Bell_Hood/) crosses the Tennessee River, beginning his invasion of Tennessee.
- **15 Nov 1864 CE**: US Major General William T. Sherman burns Atlanta, begins his infamous 'March to the Sea'.
- **23 Nov 1864 CE**: Sherman captures Milledgeville, the state capital of Georgia.
- **30 Nov 1864 CE**: [Battle of Franklin](https://www.worldhistory.org/article/2813/battle-of-franklin/); the Confederate assault is repulsed with 6,000 casualties, including 14 generals. One of the worst Confederate defeats of the [war](https://www.worldhistory.org/disambiguation/War/).
- **15 Dec 1864 CE - 16 Dec 1864 CE**: [Battle of Nashville](https://www.worldhistory.org/article/2816/battle-of-nashville/); the Confederate Army of Tennessee is decisively defeated, ceases to exist as an effective fighting force.
- **21 Dec 1864 CE**: Sherman captures Savannah, Georgia, ending his 'March to the Sea'.
- **3 Apr 1865 CE**: Union forces capture the Confederate capital of Richmond, Virginia, signaling the end of the Confederacy and leading to [Robert E. Lee](https://www.worldhistory.org/Robert_E._Lee/)'s surrender at Appomattox Court House on 9 April.
- **9 Apr 1865 CE**: General [Robert E. Lee](https://www.worldhistory.org/Robert_E._Lee/) surrenders the Army of Northern Virginia to Union General Ulysses S. Grant at Appomattox Court House, essentially ending the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/).
- **9 Apr 1865 CE**: General [Robert E. Lee](https://www.worldhistory.org/Robert_E._Lee/) surrenders to General Ulysses S. Grant at Appomattox Court House.
- **12 May 1865 CE**: The last land engagement of the [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/) is fought 12-13 May in the [Battle](https://www.worldhistory.org/disambiguation/battle/) of Palmito Ranch near present-day Brownsville, Texas, ending in a Confederate victory, although the [war](https://www.worldhistory.org/disambiguation/War/), at that time, had been over for a little more than a month.
- **3 Jul 1913 CE**: During the Great Reunion of [American Civil War](https://www.worldhistory.org/American_Civil_War/) veterans (29 June-4 July) at Gettysburg, Pickett's Charge of 3 July 1863 is reenacted as the old soldiers meet again at the "Bloody Angle" and exchange handshakes and hugs.

## سوالات اور جوابات

### 


### 


### 


### 



## بیرونی روابط

- [10 Facts: What Everyone Should Know About the Civil War | American Battlefield Trust](https://www.battlefields.org/learn/articles/10-facts-what-everyone-should-know-about-civil-war?ms=googlegrant{{amp}}gad_source=1{{amp}}gad_campaignid=1432490795{{amp}}gbraid=0AAAAAD6pCMjXuHLwdSFbVhiVfHLXtrzuH{{amp}}gclid=Cj0KCQiApfjKBhC0ARIsAMiR_IvRolfth_mlblOpYOpWXAg7rs0jrzEiAOaZnNlXiYRLA3KSqEYP_w0aAvqfEALw_wcB)
- [Myths & Misunderstandings: What Caused the Civil War Archives- American Civil War Museum](https://acwm.org/blog/myths-misunderstandings-what-caused-civil-war/)
- [What really started the American Civil War? | Colorado State University](https://source.colostate.edu/what-really-started-the-american-civil-war/)
- [The American Civil War | Gilder Lehrman Institute of American History](https://www.gilderlehrman.org/history-resources/essays/american-civil-war)

## اس کام کا حوالہ دیں

### APA
Mark, J. J. (2026, August 03). امریکی خانہ جنگی: ریاستہائے متحدہ کی پیدائشی تکالیف. (S. Inayat, مترجم). *World History Encyclopedia*. <https://www.worldhistory.org/trans/ur/1-21889/>
### Chicago
Mark, Joshua J.. "امریکی خانہ جنگی: ریاستہائے متحدہ کی پیدائشی تکالیف." تَرجَمۂ کَرن وول Samuel Inayat. *World History Encyclopedia*, August 03, 2026. <https://www.worldhistory.org/trans/ur/1-21889/>.
### MLA
Mark, Joshua J.. "امریکی خانہ جنگی: ریاستہائے متحدہ کی پیدائشی تکالیف." تَرجَمۂ کَرن وول Samuel Inayat. *World History Encyclopedia*, 03 Aug 2026, <https://www.worldhistory.org/trans/ur/1-21889/>.

## لائسنس اور کاپی رائٹ

کی طرف سے پیش کیا گیا [Samuel Inayat](https://www.worldhistory.org/user/samuelinayat/ "User Page: Samuel Inayat"), پر شائع ہوا 03 August 2026. براہ کرم کاپی رائٹ کی معلومات کے لیے اصل ماخذ(وں) کو چیک کریں۔ براہِ کرم نوٹ کریں کہ اس صفحے سے منسلک مواد کے لائسنسنگ کے شرائط مختلف ہو سکتے ہیں۔

